• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کا نوٹس لے، چوہدری مہربان

لوٹن (شہزاد علی) نریندر مودی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ہی تبدیل نہیں کی بلکہ پورے مقبوضہ کشمیر کو ایک وسیع جیل خانے میں تبدیل کر دیا ہے۔ بین الاقوامی برادری اس سنگین صورت حال کا فوری نوٹس لے۔ ان خیالات کا اظہار کشمیری شخصیات پی ٹی آئی کشمیر کے چوہدری مہربان، کشمیر فریڈم موومنٹ کے حاجی محمد یاسین اور چوہدری زاہد حسین کلیال نے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کو صحیح معنوں میں بیس کیمپ کا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے چوہدری مہربان نے کہا کہ عمران خان آزادئ کشمیر کے لیے اہم اقدامات اٹھا رہے ہیں تحریک آزادئ کشمیر کے لیے پوری قوم ان کے پیچھے کھڑی ہے جب کہ برطانیہ میں جارج گیلو وے جیسے کشمیر پاکستان دوست سیاستدانوں کی بڑی لابی بنانے پر توجہ دی جائے۔ حاجی محمد یاسین اور زائد حسین کلیال نے عالم اسلام کے کشمیر پرمجموعی کردار کو قابل افسوس ہی نہیں قابل مذمت بھی قرار دیا
تازہ ترین