• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ‘طالبان مذاکرات جاری، امن عمل میں پیشرفت

دوہا(اے ایف پی)افغان طالبان کے ترجمان زبیح اللہ مجاہد نے واٹس ایپ کے ذریعے میڈیا کو بتایا کہ امریکا سے مذاکرات کے نویں دور کے دوسرے روز مذاکرات عصر کی نماز کے بعد دوبارہ شروع ہوئے جو کہ رات گئے تک جاری رہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا کہ افغانستان میں امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور ان کی ٹیم نے امن عمل کے حوالے سے پیش رفت کی ہے۔تاہم عہدیدار کا کہنا تھا کہ باقی معاملات کب تک حل ہوں گے اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
تازہ ترین