• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو شاہ شمس کالونی مسائل کا شکار،ایم ڈی اے کی حل کی یقین دہانی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹرجنرل ایم ڈی اے کی ہدایت پر خصوصی ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اربن پلاننگ منصور احمد کے ہمراہ نیو شاہ شمس کالونی وہاڑی روڈ ملتان کاسروے کیا ، اس موقع پر شیخ شیراز جاوید، محمد خالد، محمد عامر، فدا حسین ودیگرمعززین علاقہ بھی موجود تھے، اہل علاقہ نے ایم ڈی اے افسران کی توجہ کالونی کے بنیادی مسائل کی طرف مبذول کرائی اور بتایا کہ کالونی کا مین سی بلاک پارک خستہ حالت کا شکارہے،پارک میں کوئی بنیادی سہولت تک موجود نہیں ، کالونی کا مین روڈ اور چوک ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے، کالونی کی کمرشل مارکیٹ اور ملحقہ گلیوں کی لائٹس خراب ہیں، صفائی کا ناقص نظام ہے، جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اربن پلاننگ منصوراحمد نے اہل علاقہ کو یقین دلایا کہ کالونی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
تازہ ترین