• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 منشیات فروشوں،16ناجائز اسلحے کے ملزموں سمیت26 گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے3 منشیات فروشوں،16 ناجائز اسلحے کے ملزموں سمیت26ملزمان کو گرفتارکرکے23 لٹر شراب اور بھاری اسلحہ برآمد کرلیا، ملزم بلال سے 1.5لٹر شراب،دانیال سے ایک بوتل شراب، عامر سے 20لٹر شراب، ملزم سعید سے پسٹل، عابد سے پسٹل ، ملزم غلام مجتبی سے کاربین ، مظہر حسین سے رائفل ، تاج دین سے ریوالور، نثار سے پسٹل ،ندیم سے رائفل ، جمشید سے ریوالور، اللہ دتہ سے پسٹل ، گل محمدسے رائفل ، غلام مصطفٰی سے راپیٹر ،پرویز سے ریوالور ،آصف سے پسٹل ، اسلم سے بندوق ، اجمل سے رپیٹر ،خادم حسین سے رپیٹر برآمد کیا گیاجبکہ 2جواریوں عارف اور رحمن ٰ،ایک بھکارن شمیم بی بی کو گرفتار کیا گیا، بغیر اجازت گیس / پٹرول فروخت کرنے پر دلاور، خالد،غلام بشیر ،عمران کو حراست میں لیا گیا،بوگس چیک دینے پر تھا نہ مظفر آباد پولیس نے زمان بشیر کی درخواست پر مقدمہ درج کیا ، تھا نہ حرم گیٹ پولیس نے حارث بھٹی کی درخواست پر جاوید اور عبدالعزیز کیخلاف مقدمات درج کر لئے،تھا نہ گلگشت پولیس نےغیر قانونی طورپررہائش پذیر 3ا فغانیوں نصرت اللہ ، شہزاد اور تیمور بغیرکیخلاف فارنرایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے،پتنگ بازی سے زخمی ہونے کی جھوٹی اطلاع دینےپر تھا نہ چہلیک پولیس نے محمد سلیم کیخلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا، جبکہ ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر تھا نہ راجہ رام پولیس نے عابد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا،موٹرسائیکل سوار ناصرجمال کو تیز رفتار ٹرالی کی ٹکر سے زخمی کرنے پر تھا نہ شاہ شمس پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا،دریں اثنالڑائی جھگڑوں کے واقعات میں متعدد افراد زخمی ہوگئے،موضع بھینی کی رہائشی سکینہ نے تھا نہ مخدوم رشید پولیس کو بتایا کہ میرا بیٹا عبدالرحمنٰ کو خالد، منور و دیگر 2نامعلوم افراد نے تشدد کانشانہ بنایا اور اسکی بیٹی راشدہ کو زدوکوب کیا، بستی ملوک پولیس کو عاشق حسین نے درخواست دی کہ وہ بہو رانو ، الطاف ، رمضان، اختر، اقبال،ممتاز، عامرودیگرکے گھر لڑائی کی معافی مانگنے گئے تو ملزمان نے اسے اور اس کی بہو پر تشدد کیا ، متعلقہ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔
تازہ ترین