آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 18؍محرم الحرام 1441ھ 18؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 359 رنز کا ہدف


ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 246 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، یوں میزبان انگلینڈ کو جیت کے لئے 359 رنز کا ہدف ملا ہے۔

ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے 171رنز چھ کھلاڑی آوٹ پر اپنی نامکمل اننگز شروع کی تو لبوشانے 53 اور پیٹنسن 2 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

انگلینڈ کو پہلی کامیابی پیٹنسن کی وکٹ کی صورت میں ملی، وہ 20 رنز بناکر آرچر کا شکار بنے۔

نئے آنے والے بیٹسمین پیٹ کومنز زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف چھ رنز بناکر بین اسٹوکس کو وکٹ دے بیٹھے۔

تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ کو 359 رنز کا ہدف
آسٹریلوی بیٹسمین لبوشانے بین اسٹوکس کی گیند پر رنز لیتے ہوئے۔

لبوشانے نے انگلش بولرز کا جم کر مقابلہ کیا اور 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، صرف 20 رنز کے فرق سے وہ اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور بدقمستی سے رن آؤٹ ہوگئے۔

آسٹریلیا کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی نیتھن لیون تھے، اُنہیں 9 رنز پر آرچر نے کلین بولڈ کیا۔

یوں آسٹریلیا کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 246 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور انگلینڈ کو ٹیسٹ جیتنے کے لیے 359 رنز کا ہدف ملا۔

انگلینڈ کی طرف سے بین اسٹوکس نے تین، آرچر اور اسٹورٹ براڈ نے دو، دو جبکہ کرس ووکس اور جیک لیچ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید