• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کتا پالنا صحت کیلئے مفید، زیادہ کمائی کا سبب بنتا ہے

لندن (نیوز ڈیسک) کتا رکھنے والے افراد کا بلڈ پریشر کم ہوتا ہے اور موٹاپے کا خدشہ بھی کم ہوتا ہے، کلبی ساتھیوں کے بغیر زندگی گزارنے والوں سے2.2پونڈ کم وزن کے حامل ہوتے ہیں، میو کلینک اور اٹیلین ریسرچرز کی تحقیق کے مطابق کتے رکھنے والے افراد ان سے زیادہ صحت مند ہوتے ہیں جن کے پاس کوئی بھی پالتو جانور نہیں ہوتے یا کتے کے علاوہ کوئی دوسرا جانور پالتے ہیں، تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ کتا بطور پالتو جانور عورتیں زیادہ رکھتی ہیں، کتا پالنے والے زیادہ کماتے ہیں، زیادہ ورزش کرتے ہیں اور انہیں ڈائبٹیز کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔ مجموعی طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ پالتو جانور رکھنے والے افراد کا طرز زندگی دوسروں سے بہتر تھا، مگر کتا رکھنے والے افراد زیادہ صحت مند دیکھے گئے۔
تازہ ترین