• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ ہوئی تو بھارت کی زمین پر گھاس نہیں اُگے گی،شیخ رشید

دھیر کوٹ (آئی این پی ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جنگ ہوئی تو بھارت کی زمین پر گھاس نہیں اگے گی، ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر پر حقیقی قبضہ اب کیا ،بھارت سے مزید بات چیت نہ کرنے سے متعلق عمران خان کا بیان قابل تعریف ہے، کشمیری بڑی عظیم قوم ہے ،کشمیرچیچنیا ور بوسینیا نہیں، جس نے بھی کشمیریوں سے غداری کی اس کو قوم کتوں کے آگے ڈال دے گی،جب مودی جیسے ہٹلر بے وقوف حکومت میں آ جاتے تو خدا نئے راستے کھول دیتا ہے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دھیر کوٹ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا شیخ رشید نے کہا کہ میرے خاندان کے لوگوں کی قبریں کشمیر میں ہیں، اب جنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہوگی ،بلاجی کے مندر میں گھنٹی نہیں بجے گی، بھارت میں اب نہ گھاس اُگے گی نہ چڑیا چہکے گی ،سرینگر سے جو کال ہوگی وہ سردار عتیق اور وزیر اعظم کی بھی کال ہوگی،سرینگر کی گلی گلی کو جانتا ہوں، سرینگر کی آواز پاکستان کی آواز ہوگی،72سال سے آج کے دن کے منتظر تھے کہ سلامتی کونسل کی قرار داد ختم ہو، آج ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں قبضہ کر لیاہے ، عمران خان کے بیان کو سراہتا ہوں کہ اب بھارت سے بات چیت نہیں ہو سکتی، 24,25کروڑ مسلمان بھارت میں بستے ہیں اور پاکستان کی طرف دیکھتے ہیں، اگر جنگ ہوئی توصرف کشمیر میں نہیں بھارت کے ہر مسلمان کے گھر سے نعرہ تکبیر بلند ہوگی،بیک ڈپلومیسی کرنی ہے۔
تازہ ترین