• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا کے صدر کی صوبے پاپوا کے عوام سے معافی،نسلی امتیاز برتنے والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم

جکارتہ ( نیوز ڈیسک)پولیس کی جانب سے نسل پرستانہ جملے کسنے پر انڈونیشیا کے صدر نے صوبے پاپوا کے لوگوں سے معافی مانگ لی اور پولیس چیف کونسلی امتیاز برتنے والے اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حکم دےدیا ہے۔صدر کی جانب سے ایک معافی نامہ جاری کیا گیا ہے، جس میں صدر نے کہا ہے کہ انہوں نے نسلی امتیاز برتنے والے اہلکاروں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرنے کا حکم بھی دےدیا ہے۔یاد رہے کہ 17 اگست کو ایسٹ جاوا میں قومی پرچم کی بے حرمتی کے الزام میں پاپوا کے طالب علموں کو گرفتار کیا گیا تھا، اس دوران پولیس اہلکاروں نے ان پر نسل پرستانہ جملے کسے تھے، جس کے بعد سے کئی شہروں میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

تازہ ترین