کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے نواحی علاقے میں گھر کی دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے میں رہائشی پذیر محمد اعظم گھر میں کام کر رہا تھا کہ دیوار گرنے سے دب کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسیکو ٹیم نے موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو نکال کر ہسپتال پہنچایا۔ جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔