• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشیاء ضروریہ کی قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے،چیف سیکرٹری

راولپنڈی(اپنےرپورٹر سے)چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے تمام ڈویژنل کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ اضلاع میں چوبیس گھنٹے کے اندراشیاء ضروریہ کے نرخوں کا ازسر نو تعین کر نے کے بعدقیمتوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنا یا جائے۔چیف سیکرٹری نے لاہور، راولپنڈی اورساہیوال میں روٹی اور چینی کی قیمتوں کو ہنگامی بنیادوں پر کنٹرول کرنے کیلئے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔یہ ہدایت انہوں نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ گرانفروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس اہم معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے حکم دیا کہ ناجائز منافع خوروں، مصنوئی مہنگائی پیدا کرنے والوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بلا تفریق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
تازہ ترین