• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتالوں میں داخل ہونیوالے 55 مریضوں میں سے 42میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر صائمہ یونس نے کہا ہےکہ ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کے افسران پورا دن فیلڈ ورک کر رہے ہیں‘ ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ہنگامی طور پر ان ڈور آئوٹ ڈور سرویلنس جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی چوہدری محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ائرپورٹ ہائوسنگ سوسائٹی، جبی اور گلہبار کالونی میں آئی آر ایس اور فوگنگ کرنے کا عمل جاری ہے۔ ایویننگ رپوٹ کے مطابق ڈینگی کے کل 55مریض داخل ہوئے جن میں سے 42پازیٹو نکلے جن کا تعلق اسلام آباد اور دو کا کشمیر سے ہے۔ دریں اثناءڈپٹی کمشنر راولپنڈی چوہدری محمد علی رندھاوا نے ہولی فیملی ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی میں ڈینگی وارڈز کا دورہ کیا ، انہوں نے اس موقع پرگزشتہ دنوں شائع ہونے والی خبر کہ بے نظیر بھٹو ہسپتال میں ڈینگی کے باعث ایک مریض بابر کی موت واقع ہوئی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بابر کی موت ڈینگی کی وجہ سے نہیں ہوئی۔
تازہ ترین