راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر کی زیر صدارت رنگ روڈ منصوبہ کے سلسلے میں اجلاس ہوا۔جس میں اب تک منصوبہ پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق رنگ روڈ منصوبہ کیلئے فنڈنگ میں دلچسپی کا اظہارکرنے والے اے اے آئی بی بنک کےحکام نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا ہے۔فارن لون فنڈنگ سے تعمیر ہونے والے رنگ روڈ منصوبہ کی کنسلٹینسی فرم کا نام فائنل کرلیا گیا ہے جسے کام ایوارڈ کیا جائے گا۔رنگ روڈ کیلئے پانچ کمپنیاں شارٹ لسٹ کی گئی تھیں۔