• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں بھارتی مظالم اُجاگر کرنے کیلئے مظاہرہ

جرمنی میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے بھارت کے خلاف مظاہرے کیے گئے


جرمنی اور سوئیڈن میں پاکستانی کمیونٹی نے بھارت کے خلاف مظاہرے کیے اور بھارتی حکومت سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت یک طرفہ تبدیل کیے جانے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی کے شہر ڈریسڈن میں بھی مقبوضہ وادی میں بھارت کے مظالم کو دنیا کے سامنے لانے اور مظلوم کشمیریوں کی آواز میں آواز ملانے کےلیے مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں پاکستانی اور کشمیری برادری نے بھرپور شرکت کی۔

سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھارت یکطرفہ طور پر مقبوضہ کشمیرکی حیثیت تبدیل کرنے کا فیصلہ واپس لے۔

پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں بھی پاکستانی کمیونٹی نےمقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کےخلاف احتجاج اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

تازہ ترین