• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر بھٹو ائیر پورٹ پربم کی افواہ،فلائٹ آپریشن کچھ وقت تک معطل

اسلام آباد( ایجنسیاں) بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر 2بین الاقوامی پرواز وں میں بم کی اطلاع پربیرون ملک جانے والی 10پروازوں کو روک لیا گیا۔ پروازوں کی تلاشی کے بعد کلیئر قراردے کر فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بے نظیر بھٹوانٹرنیشنل ائیر پورٹ پر بین الاقوامی پرواز میں علی الصبح نامعلوم فون کال کے ذریعے بم کی اطلاع دی تھی ۔ جس پربیرون ملک جانے والی 10پروازوں کو روک لیا گیااوربیرون ملک سے آنے والی پروازوں کو لاہور اورپشاور موڑ دیا گیا۔بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہنگامی حالت نافذ کرکے پولیس کی بھاری نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔ ائرپورٹ پرموجود پروازوں کی تلاشی لی گئی جنہیں بعد میں کلیئر قرار دیکر فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا۔
تازہ ترین