• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9گھنٹے سے زیادہ بیٹھنے والے ادھیڑ عمر افراد کی جلد موت کاخدشہ

لندن( نیوز ڈیسک) ایک سٹڈی میں کہاگیاہے کہ 9گھنٹے سے زیادہ بیٹھنے والے ادھیڑ عمر افراد کی قبل از وقت موت کاخدشہ دگنا ہوجاتاہے، سٹڈی کے مطابق روزانہ 24 منٹ تک تیز چلنے والے والوں کی زندگی میں اضافہ ہوجاتاہے۔ اس سے قبل کی ریسرچ میں کہاگیاتھا کہ زیادہ دیر تک بیٹھے رہنا صحت کیلئے نقصاندہ اور جسمانی سرگرمیاں صحت کیلئے اچھی ہوتی ہیں۔لیکن لیسٹر یونیورسٹی اور نارویجین سکول آف سپورٹ سائنسز اوسلو نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کاہلی کا رویہ قبل از وقت موت کی کس حد تک وجہ بن سکتاہے ،ٹیم نے 8 بڑی سٹڈیز کاتجزیہ کیا 5.8 سال تک کے فالو اپ سٹڈی میں شامل 36ہزار افراد میں سے 5.9فیصد افراد قبل از وقت موت کاشکار ہوگئے ۔

تازہ ترین