• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخدوم شاہ محموداورمرید حسین قریشی کے درمیان دوریاں ختم

ملتان (نمائندہ جنگ)مخدوم شاہ محمودقریشی اوران کےچھوٹےبھائی مخدوم مریدحسین قریشی کےمابین دوریاں ختم ہوگئیں‘کئی سالوں کی مخاصمت کے بعد مریدقریشی نےگزشتہ روزحضرت صدرالدین عارف باللہ ؒ کےعرس کی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔اس موقع پردرگاہ کےسجادہ نشین مخدوم شاہ محمودحسین قریشی نےمخدوم مریدحسین قریشی کو مخاطب کرتے ہوئےکہاکہ رب العزت جب چاہے ارادے بدل دیتاہے‘آج کل حالات اس نوبت کےہیں‘پتہ نہیں ہوتااگلی نشست ہو پائےگی کہ نہیں‘انسان کے ارادے کچھ اوراللہ کےفیصلے کچھ ہوتےہیں۔ آپ نے گزشتہ عید اسی آستانے پر ادا کی، میں آپ کا شکر گزار ہوں کہ آپ نے عید پر جو کلمات فرما دئیے، میرے لئے وہ ایک سرمایہ ہیں‘میرےبھائی جس راستےپرچل پڑے ہیں اللہ قبول فرمائے۔
تازہ ترین