• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں دنیا کی بڑی جیل بن چکی ہے ، چیئرمین کشمیر کمیٹی

اسلام آباد(آئی این پی ) چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دنیا کی بڑی جیل بن چکی ہے ، پاکستانی ہر قربانی دےکرکشمیریوں کا ساتھ دینگے، یہ ہمارا امتحان ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم دوبارہ سلامتی کونسل جائیں گے، ہمارا امتحان ہے ہم کیسے کشمیریوں کو حق دلا سکتے ہیں، ہم پاکستانی ہر قربانی دےکرکشمیریوں کا ساتھ دیں گے۔یہ بات ثابت ہوچکی کہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے، اقوام متحدہ نے کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دیا،اقوام متحدہ نے کہا کشمیری عوام کے ووٹ سے مسئلہ حل کیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکی ہے، کشمیر میں بھارتی اپوزیشن کے وفد کو بھی نہیں جانے دیا گیا ، کشمیری عوام کیسے رہ رہے ہیں کسی کو معلوم نہیں ، کاش آج عالم اسلام اکٹھا ہوتا۔
تازہ ترین