• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن اقبال، 7جواری گرفتار، داو پر لگی رقم اور قماربازی کا سامان برآمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گلشنِ اقبال پولیس نے بلاک 13/D کے قریب کارروائی کرتے ہوئے جوا کھیلنے میں مصروف 7 جواریوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 10 موبائل فونز داو پر لگی رقم اور قمار بازی کا سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا، تفصیلات کے مطابق گلشنِ اقبال پولیس نے گشت کے دوران بلاک 13/D کے رکشہ اسٹینڈ کے قریب کارروائی میں جوا کھیلنےوالے 7ملزمان نادر، غلام نبی، غلام فرید ولد الله دیوایاب، جعفر ولد عبدالخالق، غلام یاسین ولد عبدالغنی، ساجد ولد غلام یاسین،خلیل احمد ولد نظیر احمد اور سلیم ولد گل محمد کو گرفتار کرلیا ۔
تازہ ترین