• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جولائی میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ، 82افراد پکڑےگئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو کے شعبہ مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس نے جولائی 2019ءمیں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 82افراد کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا ۔ ایک لاکھ84ہزار 598یونٹس چوری کرنے پر 19لاکھ95 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا ۔ بجلی چوروں کو پہلے سے عائد کئے گئے جرمانے میں سے 11لاکھ86ہزارروپے وصول کرکے محکمہ کے خزانے میں جمع کروادئیے گئے ۔منیجر ایم اینڈ ایس میپکو انجینئر غلام فاروق کی سربراہی میں ٹیموں نے پیراں غائب سب ڈویژن میں 11صارفین کو33368یونٹس چوری کرنے پر 360374روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ مخدوم رشیدسب ڈویژن میں دو بجلی چوروں کو 1454یونٹس چوری کرنے پر 15703روپے جرمانہ عائد، نیو ملتان سب ڈویژن میں 4صارفین کو 5785یونٹس چوری کرنے پر 62478روپے جرمانہ، شاہ رکن عالم سب ڈویژن میں دوصارفین کو 2016یونٹس چوری کرنے پر 21772روپے جرمانہ، گارڈن ٹائون سب ڈویژن میں 4صارفین کو 21586یونٹس چوری کرنے پر 233128روپے جرمانہ، حسن آبادسب ڈویژن میں ایک صارف کو 3077یونٹس چوری کرنے پر 33231روپے جرمانہ، غلہ منڈی سب ڈویژن میں دو بجلی چوروں کو 447یونٹس چوری کرنے پر 4827روپے جرمانہ، گلگشت سب ڈویژن میں ایک بجلی چور کو 1685یونٹس چوری کرنے پر 18198روپے جرمانہ، گلبرگ سب ڈویژن میں 1314یونٹس چوری کرنے پر 14191روپے جرمانہ، کچاکھوہ سب ڈویژن میں ایک صارف کو 18910یونٹس چوری کرنے پر 204228روپے جرمانہ، سٹی جہانیاں سب ڈویژن میں 7021یونٹس چوری کرنے پر 75826روپے جرمانہ، کوٹ چھٹہ سب ڈویژن میں 5صارفین کو 6016یونٹس چوری کرنے پر 64972روپے جرمانہ، چوٹی سب ڈویژن میں 11بجلی چوروں کو 39791یونٹس چوری کرنے پر 429742روپے جرمانہکیا گیا۔
تازہ ترین