• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی کان کنی ناقابل برداشت ہے‘ ڈاکٹر امجد علی

پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ غیر قانونی کان کنی ناقابل برداشت ہے‘ معدنیات میں غیرقانونی کان کنی کے سدباب کے لئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ غیر قانونی کان کنی کی بیخ کنی کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات کے تحت صوبہ بھر میں معدنیات کی غیرقانونی لیز ہولڈرز کے مرتکب افراد کے خلاف مہم بدستور جاری ہے۔ اس مہم کے تحت خفیہ اطلاع پر گزشتہ روز وزیر معدنیات کی ہدایت پر ڈپٹی سیکرٹری ریاض محمد کی نگران میں پشاور کے نواحی علاقے ارمڑ پایاں میں غیر قانونی طور پر ریت نکالنے والوں پر چھاپہ مارا گیا جہاں ان کے خلاف کان کنی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو بھائیوں راحت اور واجد پسران میاں خان سمیت چار ملزموں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ وزیر معدنیات نے کہا کہ غیر قانونی کان کنی ناقابل برداشت ہے اور جو بھی غیر قانونی کان کنی میں ملوث پایا گیا ان کے خلاف کان کنی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔
تازہ ترین