• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے‘ اشتیاق ارمڑ

پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات‘ جنگلی حیات اور ماحولیات اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ملک کے غریب عوام کو ان کے حقوق کی فراہمی اور بنیادی مسائل کا حل ہے۔ عوام کو صاف ستھرا ماحول‘ پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی دستیابی کے لئے بہتر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اشتیاق ارمڑ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے منشور میں کرپشن‘ رشوت اور کمیشن کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو کرپشن سے پاک خوشحال معاشرہ فراہم کرے گی لہٰذا عوام ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور ملک کو بحرانوں سے نکانے کے لئے وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت کا بھرپور ساتھ دیں۔ پی ٹی آئی ہی صرف عوام اور ملک کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتی ہے۔ علاقے میں عوامی فلاح و بہبود کی بہتری کے لئے بہترین اقدامات جاری ہیں اور جلد ہی پی کے 69میں تعلیمی اور فلاحی اداروں کا تفصیلی دورہ کر رہے ہیں اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ علاقے کے غریب عوام کو علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لے سکے۔
تازہ ترین