سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی سے استعفا دیتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے درخواست جمع کرادی ۔
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ کے لیے درخواست جمع کروانے سے قبل میرا نام گردش کرنا دلچسپ امر تھا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے کئی نامور افراد دلچسپی رکھتے ہیں،تاہم ہیڈ کوچ کی تعیناتی کے لیے سخت مقابلے کی توقع ہے۔
درخواست جمع کرانے سے قبل سابق کپتان مصباح الحق نے پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کو پیش کیا۔
واضح رہے کہ پی سی بی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کا عمل ستمبر کے آغاز میں مکمل کرلے گا ۔