اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ جمہوریت کے دعویدار نریندر مودی کی سرکار نے دنیا کو اپنی اصلیت دکھادی ہے۔
برطانوی پارلیمانی وفد سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہاکہ مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے، برطانوی پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کےمطابق حل کرانےمیں کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہاکہ بھارتی اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی نفی ہے، عالمی برادری مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔
برطانوی وفد نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل خطے کی سلامتی کا ضامن ہے ،برطانیہ ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق پرامن حل کے لیے آواز اٹھاتا رہے گا۔
وفد میں شامل برطانوی پارلیمنٹیرین عمران حسین نے کہا کہ بھارتی حکومت نے یکطرفہ اقدام سےمقبوضہ کشمیر کا اسٹیٹس بدل دیا، سیکیورٹی کونسل کو صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں ڈریکونین قانون کےتحت کئی ہزارنوجوانوں کوگرفتارکرلیاگیا ہے،کشمیر کے بیٹے اور بیٹیاں مشکل میں ہیں،کشمیریوں کو نسل کشی سے بچانا ہوگا ،ہم ایل او سی کے دورے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔