امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت شملہ معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کرے۔
لوئر دیر کی تحصیل تیمرگرہ میں ضلع کونسل کی الوداعی تقریب سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ تمام پارٹیاں سیاسی اختلافات بھلا کر کشمیر کے ایشو پر متحد ہوجائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کشمیر میں مسلسل غیر انسانی عمل کا ارتکاب کر رہا ہے، کشمیر میں گزشتہ22 دنوں سے کرفیو نافذ ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ وہاں کے لوگ گھروں میں محصور ہیں، پوری امت اپنے مسلمان بھائیوں کے دکھ درد میں شریک ہے لیکن مسلمان حکمراں ہندو وزیر اعظم کو ایوارڈز سے نواز رہے ہے، جو باعث شرم ہے۔