• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج انسانی حقوق کی بدترین پامالی کر رہی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

لندن (جنگ نیوز) انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کررہی ہے، میڈیا پر پابندی اور نقل و حرکت سے غیر معینہ مدت تک روکنا عالمی طور پر غیر اخلاقی ہے، مقبوضہ کشمیر میں آزادی اظہار روکنا غیر قانونی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا چیپٹر کے سربراہ آکار پٹیل کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں لگاتار22دن کرفیو ہے اور معاملات زندگی درہم برہم ہیں، ذرائع مواصلات کی معطلی،حراست اورمیڈیاپرپابندی نےمعلومات کابلیک آئوٹ پیداکردیاہے۔آکرپٹیل نے کہا کہ ماضی میں مقبوضہ کشمیرانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں دیکھ چکاہے، آزادی اظہار،نقل وحرکت سے غیرمعینہ مدت تک روکناعالمی طورپرغیراخلاقی ہے۔ معلومات پربھارت سرکارکامکمل کنٹرول سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے۔ بھارت نے گزشتہ 22 روز سے مقبوضہ کشمیر میں جبری کرفیو نافذ کررکھا ہے اور بھارتی افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی بد ترین پامالی جاری ہے۔ مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کیلئےدودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

تازہ ترین