• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز ایک ارب روپے کے اثاثوں کی مالک،نیب کو مختلف محکموں سے تفصیلات مل گئیں

لاہور(خبرایجنسی) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو کو مختلف محکموں سے حاصل ہونے والی تفصیلات کےمطابق مریم نواز لگ بھگ ایک ارب روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں ،نیب کے خط پر سرکاری محکموں نے کارروائی کی ، ایف بی آر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مریم نواز کے اثاثوں سے متعلق معلومات نیب کو بھجوائی گئیں۔ذرائع سے حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی کروڑں روپے مالیت کی ایک ہزار ایک سو چھ کنال اراضی کی مالک ہیں، یہی نہیں بلکہ چھ سے زائد کمپنیوں کے علاوہ چوہدری شوگر مل، حمزہ اسپننگ مل اور محمد بخش ٹیکسٹائل ملز کی بھی شراکت دار ہیں۔

تازہ ترین