• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، سڑکیں تالاب میں تبدیل

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے ) راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بعض مقامات پر پیر کو دوسرے روز بھی بارش ہوئی ، اس دوران جڑواں شہروں میں صبح کے وقت موسلا دھار بارش ہوئی جس سے سڑکیں تالاب بن گئیں ، جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش سے حبس کی شدت میں کمی آ گئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں 119، راولپنڈی 42، منڈی بہاوالدین 23،مری 18، جہلم 17، کوٹلی 31، چراٹ 22، سیدوشریف 15، بالاکوٹ 12، لوئر دیر میں دس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سکھر، میرپور خاص، ٹھٹھہ اور حیدرآباد ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ ہزارہ، راولپنڈی،گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور،ساہیوال، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، کراچی، قلات ڈویژن، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
تازہ ترین