ملتان(سٹاف رپورٹر)ہڑپہ اور ساہیوال کے درمیان ٹریلرریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹریک میں پھنس گیا،ڈیوٹی پرموجودسٹاف نے خیبرمیل کوساہیوال ریلوے سٹیشن پررکوادیا،بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روزدن10بجکر 15 منٹ پرہرپہ اورساہیوال ریلوے سٹیشنکے درمیان 22ویلرٹریلر ریلوے لائن میں پھنس گیاجس کی وجہ سے اپ اورڈاؤن دونوں ریلوے لائن مکمل طورپربلاک ہوگئی،صورت حال کی سنگینی دیکھتے ہوئے ڈیوٹی پرموجودسٹاف نے پشاورسے کراچی جانے والی خیبرمیل کوفوری طورپرساہیوال اسٹیشن پررکوادیا،بعدازاں ٹریکٹرکی مددسے ٹریلرکوریلوے لائن سے نکالا گیا جس کو پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا اس دوران خیبرمیل 20منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔