علاج کے لیے آئی لڑکی کو نرس نے نَس کی بجائے پٹھے میں انجکشن لگا دیا جس سے 12 سالہ لڑکی کی موت واقع ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق ساہیوال کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے 12 سالہ لڑکی طیبہ جاں بحق ہوگئی ۔
اسپتال ذرائع کے مطابق مریضہ کو گزشتہ رات پیٹ کی تکلیف اور بخار کی کیفیت میں اسپتال لایا گیا تھا جہاں چلڈرن وارڈ میں موجود ڈیوٹی پر نرس نے لڑکی کو اینٹی بائیوٹک انجکشن نس میں لگانے کی بجائے مسل میں لگا دیا تھا جس سے بچی کی موت واقع ہو گئی۔
اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر بشارت کا کہنا ہے کہ نرس کے خلاف ضابطہ کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔