پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر میرے والد آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہو گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں چیئرمین پی پی پی نے اپنے والد آصف زرداری کو جیل میں طبی سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا ہے کہ ڈاکٹروں نے آصف زرداری کو اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا، لیکن حکومت نے انکار کر دیا۔