کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماضی کے عظیم بیٹسمین اور سابق کپتان یونس خان کی والدہ کو منگل کی شب مردان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کا 87 سال کی عمر میں کراچی میں علالت کے باعث انتقال ہوگیا تھا۔ سہ پہر کو یونس خان اور اہل خانہ نے میت کو جہاز کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد پہنچایا۔ وہ کچھ عرصے سے ڈائی لیسز پر تھیں۔یونس خان اپنی والدہ کے قریب تھے اس لئے والدہ انہی کے گھر پر رہتی تھیں۔پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے یونس خان کو فون کرکے والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے