• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاحت کے فروغ کیلئے نجی شعبے کو آگے آنا ہو گا، ذوالفقار بخاری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر )وزیراعظم کے معاون خصوصی اور چیئر مین نیشنل کو آرڈینیشن بورڈ سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ ملک میں سیاحت کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے تاہم اس کے لیے نجی شعبے کو بھی آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ھوگا۔ یہ بات انھوں نے اسلام آ باد کے مقامی ہوٹل میں پاکستان ٹورازم ڈیویلپمینٹ کارپوریشن اور یو این ڈی پی کے زیر اھتمام سیاحت کے فروغ کے لیے منعقدہ دو روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوے کہی۔ انھوں نے کہاپاکستان میں سیاحت کے بے شمار مواقع موجود ھیں جن سے نجی شعبہ بھرپور فایدہ اٹھا سکتا ھے۔پاکستان میں یو این ڈی پی کے ریذیڈنٹ ریپرزینٹٹو اگنا سیو ارتضیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو این ڈی پی سیاحت کے فروغ کے لئے کئے جانے والے اقدامات میں مکمل تعاون کرے گی۔ ایم ڈی پی ٹی ڈی سی سید انتخاب عالم نے بھی ورکشاپ سے خطاب کیا۔
تازہ ترین