• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت جانے کے خوف سے مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالاگیا، افتخار چوہدری

اسلام آباد( ٹی وی رپورٹ)جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سر براہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت جانے کے خوف سے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا‘ مشرف کے خلاف مقدمات چل رہے ہیں لیکن حکومت نے انہیں بیرون ملک جانے دیا ۔افتخار چوہدری نے کہا کہ سنگین غداری کا ملزم ملک سے باہر جاکر آئین اور عوام کا مذاق اڑا رہا ہے یہ بات انہوںنے اسلام آباد میں یوم پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، افتخار چوہدری نے کہا کہ وہ ڈکٹیٹرجو آج ملک سے باہر چلا گیا ہے ‘ آپ اور ہم سب کا مذاق اڑا رہا ہے ‘ان کا مزیدکہنا تھاکہ جب یہ لوگ اور ان کے وزرا ءاقتدار میں نہیں تھے تو اس وقت ان کی تقریریں جو میڈیاپر ہیں وہ دیکھ لیں ‘ اور آج دیکھیں ‘کیا احسن اقبال ‘چوہدری نثار صاحب اور خود وزیراعظم صاحب کیااپنی ان باتوں کو بھول گئے ہیں ‘ صرف اس لیے کہ وہ اپنے دور اقتدار کو طول دینا چاہتے ہیں۔
تازہ ترین