• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے پارلیمان کچھ ہفتوں کے لیے معطل کرنے کے فیصلے پر بورس جانسن کو اپوزیشن کی سخت تنقید کا سامنا ہے۔

اپوزیشن کی تنقید پر امریکی صدر ٹرمپ بورس جانسن کی حمایت میں میدان میں آگئے اور انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بورس جانسن وہ ہیں جن کی اصل میں برطانیہ کو ضرورت رہی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ برطانوی اپوزیشن کے لیے بہت مشکل ہوگا کہ وہ بورس جانسن کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ لے سکیں۔

حقیقت یہ ہے کہ بورس جانسن وہ شخصیت ہیں جن کی برطانیہ کو ضرورت تھی اور بورس جانسن اپنے آپ کو بہترین ثابت بھی کریں گے۔

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اعتراض کیا گیا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن کا اقدام بغیر کسی معاہدے کے یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے لیے ہے،  برطانیہ ممکنہ طور پر 31 اکتوبر کو یورپی یونین سے علیحدہ ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین