• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشنوئی گینگ کی بی پراک کو جان سے مارنے کی دھمکی، 10 کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بھارتی بدنام زمانہ لارنس بشنوئی گینگ نے مبینہ طور پر معروف پنجابی گلوکار اور میوزک ڈائریکٹر پراتیک بچن المعروف بی پراک کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے 10 کروڑ روپے (100 ملین روپے) بھتے کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی پراک کے قریبی ساتھی اور پنجابی گلوکار دلنور کو 5 جنوری کو ایک غیر ملکی نمبر سے 2 مسڈ کالز موصول ہوئیں، جنہیں ابتدا میں نظر انداز کر دیا گیا۔ اگلے روز دلنور کو ایک اور غیر ملکی نمبر سے فون کال موصول ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فون کرنے والے شخص نے خود کو ارجو بشنوئی ظاہر کیا اور بشنوئی گینگ کا رکن ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے بی پراک تک اس کی دھمکی آمیز پیغام پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

دھمکی آمیز پیغام میں کالر نے مبینہ طور پر 10 کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ کیا اور ادائیگی کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی۔

دھمکی میں کہا گیا کہ بی پراک تم دنیا میں کہیں بھی چلے جاؤ، لیکن اگر اس سے وابستہ کوئی شخص ہمارے قریب پایا گیا تو نقصان پہنچایا جائے گا۔

دھمکی دینے والے نے مزید کہا کہ اگر مطالبہ پورا نہ کیا گیا تو وہ بی پراک کو مٹی میں ملا دیں گے اور انہیں جان سے مار دیا جائے گا۔

دلنور کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق فون فون کالز کا سراغ لگایا جا رہا ہے اور ملوث افراد کی شناخت کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ بی پراک کا شمار پنجابی اور ہندی موسیقی کے نمایاں ترین فنکاروں میں ہوتا ہے۔

انہوں نے من بھرّیا جیسے سُپر ہٹ گانوں کے ذریعے شہرت حاصل کی، جبکہ فلم اینمل کا مقبول گانا ’ساری دنیا جلا دیں گے‘ بھی ان کے مشہور گانوں میں سے ایک ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید