راولپنڈی(جنگ نیوز)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ اکتوبر نومبر میں پاک بھارت جنگ دیکھ رہاہوں ، کشمیریوں کے ساتھ کھڑے نہ ہوئے تو وقت ہمیں معاف نہیں کرے گا ۔
ا قوام متحدہ سے ہمیں زیادہ امید نہیں رکھنی چاہیے،مقامی کالج کی یکجہتی کشمیر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے محل وقوع، پانی کو ایسے تقسیم کیا گیا ہم مسائل سے نہ نکل سکیں، فیصلہ کشمیریوں کی جدوجہد نے کرنا ہے۔