• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت الخدمت سفیر امن سائیکلسٹ گلگت پہنچ گئے

پشاور(نمائندہ جنگ) الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے تحت الخدمت سفیر امن سائیکل ریلی کے تحت ملک کے معروف سائیکلسٹ حاجی خان فروش پشاور سے مردان ، ملاکنڈ ، چکدرہ ، تیمرگرہ ، دیربالا ، چترال ، بونی ، شندور سے ہوتے ہوئے گلگت پہنچ گئے۔جہاں پر الخدمت فاؤنڈیشن گلگت بلتستان کے ریجنل منیجر طاہر رانا،الخدمت فاؤنڈیشن کے اور پریس کلب کے مقامی ذمہ داران نے ان کا شاندار استقبال کیا۔حاجی خان فروش نے حوالدار شہید لالک جان کے مزار پر حاضری بھی دی جس کے بعد وہ گلگت سے بشام ،سوات ،مینگورہ کے راستے6ستمبرکو یوم دفاع کے موقع پر ضلع صوابی پہنچ کرکرنل شیر خان شہید نشان حیدر کی مزار پر اختتام پذیر ہوگی۔ریلی کا آغازآغوش الخدمت ہوم پشاور میں یوم آزادی کے سلسلے میں منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب سے کیا تھا۔ریلی کی اختتام پر 6ستمبر کو یوم دفاع کے سلسلے میںالخدمت فاؤنڈیشن کے تحت کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کی مزار پر ایک پر وقار تقریب منعقد کی جائے گی جس میں ملک کی سلامتی استحکام اور بہبود کے لئے خصوصی دعائیںمانگی جائے گی۔
تازہ ترین