• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

(ن) لیگ کا کے پی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر تیار

خیبر پختونخوامیں سیاسی جماعتوں کی طرف سے بھارت کے جارحانہ عزائم کے خلاف اور کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لئے صوبے بھر میں ریلیوں اور اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے۔ پیپلز پارٹی کی طرف سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں نکالے جانے والی ریلی سے پیپلزپارٹی کے صوبائی پارلیمانی لیڈرو سابق صوبائی وزیر شیراعظم وزیر، پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر و سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب اور پیپلز پارٹی کے رہنما سرتاج خان دوران پور نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم بھارتی جارحیت کے خلاف اور مظلوم کشمیریوں کے ساتھ دینے کے لئے متحد ہو چکی ہے بھارت کے جارحانہ عزائم کو کسی بھی صورت میں کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا جبکہ پاکستان کے حکمرانوں کو کشمیر پرسودے بازی کرنے نہیں دیا جائے گا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے بھی بھارت کے جارحانہ عزائم کے خلاف اور کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لئے بڑی ریلی نکالی گئی۔ پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر و سابق وزیراعلیٰ سینیٹر پیر صابر شاہ، سابق گورنر انجینئر اقبال ظفرجھگڑاصوبائی جنرل سیکرٹر ی و سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی صوبائی سینئر نائب صدر راشد محمود خان بابوزئی اور مسلم لیگ لائرز ونگ خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر عالم زیب خان نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے جارحانہ عزائم کے خلاف پورے ملک میں سخت غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کا ساتھ دینے کے لئے میدان میں نکل آیا ہے میاں محمد نواز شریف کی طرف سے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر بھارت کے جارحانہ عزائم کے خلاف بند باندھ دیا گیا ہے جبکہ پاکستان کو ناقابل تسخیر بنا دیا گیا ہے کشمیری بھارت کی غلامی سے آزادی کے حصول کے لئے میدان میں نکال آئے ہیں کشمیریوں کی جدوجہد کو گولی اور تشدد سے نہیں روکا جا سکتا۔ مسلم لیگ کے رہنمائوں نے کہا کہ بھارت کے جارحانہ عزائم کے خلاف قوم کو متحد کرنے اور اپوزیشن کو بھی ساتھ لیکر چلنے کی ضرورت ہے لیکن پاکستان کے موجودہ حکمرانوں کی طرف سے قوم کو متحد کرنے اور اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کی بجائے اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر کے اور سیاستدانوں کو گالیاں دے کر انتشار پھیلایا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ کے رہنمائوں نے کہا کہ خیبر پختوا نخوا میں بلین ٹریز، بی آر ٹی و مالم جبہ سکینڈل میں ہونے والی اربوں روپے کی کرپشن اور عمران خان کے گزشتہ دور حکومت میں خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے غیر قانونی استعمال مرکز اور خیبر پختونخوا و پنجاب میں سرکاری محکموں میں ہونے والی کرپشن لوٹ کھسوٹ اور بدعنوانیوں کے بارے میں شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں جبکہ بہت جلد پی ٹی آئی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کے بارے میں وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا۔ جماعت اسلامی کی طرف سے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ جماعت اسلامی کی طرف سے اتوار کے روز بڑی ریلی نکالی گئی۔ مسلم لیگ کی مرکزی رہنما مریم نواز کی گرفتاری کے خلاف خیبر پختونخوا میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔اپوزیشن رہنمائوں قومی وطن پارٹی کے قائد و سینئر سیاستدان آفتاب احمد خان شیرپائو، اے این پی کے سینئر رہنما بزرگ سیاستدان و سابق وفاقی وزیر حاجی غلام احمد بلور، جے یو آئی کے مرکزی رہنما حاجی غلام علی پختونخوا جمہوری اتحاد کے سربراہ و سابق صوبائی سینئر وزیر سکندر حیات خان شیرپائو اور پختون تھنک ٹینک کے سربراہ سید اختر علی شاہ ایڈوکیٹ کی طرف سے مریم نواز کی گرفتاری کو حکمرانوں کی بوکھلاہٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بڑھتے ہوئے معاشی بحران، مہنگائی غربت و بے روزگاری کی طرف سے حکمرانوں کے خلاف نفرت بڑھتی جا رہی ہے جبکہ دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آنے والے حکمرانوں کی طرف سے اپنی ناکامی اور مہنگائی سے توجہ ہٹانے کے لئے اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔18ویں ترمیم کے بعد بھی صوبوں کے وسائل صوبوں کے حوالہ نہ کرنے اور خیبر پختونخوا سے ہونے والی ناانصافیوں کا راستہ روکنے کے لئے قومی وطن پارٹی کی طرف سے پختونوں کو متحد کرنے کی مہم کاسلسلہ تیز کر دیا گیا ہے جبکہ قومی وطن پارٹی کو منظم بھی کیا جارہا ہے مرکز چاروں صوبوں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 31اگست تک پارٹی کی رکنیت سازی کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ستمبر میں پرائمری یونٹ سے لیکر صوبائی سطح تک پارٹی انٹرا الیکشن کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین