• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان کا مزید تفتیش کیلئے 14روزہ جسمانی ریمانڈ

احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو تفتیش کے لیے مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے۔


قطر سے ایل این جی درآمد کرنے کے کیس میں گرفتار سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند کے روبرو پیش کیا گیا۔

نیب پراسیکیوٹر نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ایل این جی ٹرمینل کے حوالے سے ابھی تفتیش مکمل نہیں ہوئی اس لیے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔

عدالتی استفسار پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی کا اب تک 41 روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے مگر تفتیش باقی ہے۔

عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کرتے ہوئے انہیں دوبارہ نیب کے حوالے کر دیا، ملزم کو 12 ستمبر کو دوبارہ عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین