• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم”پرے ہٹ لو“کا گانا


فلم’پرے ہٹ لو‘ کی ٹی شرٹس متعارف کروادی گئیں۔

اداکار شہریار منور نے انسٹاگرام پر ”پرے ہٹ لو“ کی ٹی شرٹس کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ٹی شرٹس پر ایک اداکار کے چار خاکے بنائے گئے ہیں، جن میں شہریار منور، مایا علی اور احمد علی بٹ شامل ہیں۔

شہریار منور نے بتایا کہ یہ شرٹس کپڑوں کی آن لائن ویب سائٹ ”ون پی کے“ پر دستیاب ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں مایا علی، زارا نور عباس، شہریار منور، فواد خان، میرا، حناء دلپذیر اور ندیم بیگ شامل ہیں۔

عاصم رضا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں شہریار منور اور مایا علی نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔


تازہ ترین