• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رُشد و ہدایت: عزت و شرافت دین پر چلنے سے ملتی ہے!

مشہور مجتہد اور امام الفقہ حضرت امام مالکؒ فرماتے ہیں:مجھے یہ روایت پہنچی ہے کہ حضرت امیر المومنین عمر بن خطابؓ نے فرمایا:٭ آدمی تقویٰ سے عزت پاتا ہے۔٭اُسے دین سے شرافت ملتی ہے۔٭ آدمی کی مروت اور مردانگی عمدہ اخلاق ہیں۔٭ بہادری اور بزدلی خداداد صفات ہیں۔٭ بہادر آدمی تو ان لوگوں کی طرف سے بھی لڑتا ہے جنہیں جانتا ہے اور ان کی طرف سے بھی لڑتا ہے، جنہیں نہیں جانتا اور بزدل تو اپنے ماں باپ کو بھی چھوڑ کر بھاگ جاتا ہے۔ دنیا والوں کی نگاہ میں عزت مال سے ملتی ہے، لیکن اللہ تعالیٰ کے یہاں تقویٰ سے ملتی ہے۔تم کسی فارسی، عجمی اور قبطی سے صرف تقویٰ کی وجہ سے بہتر ہو سکتے ہو، عربی ہونے کی وجہ سے نہیں ہوسکتے۔ (کنزالعمال)

تازہ ترین