وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں کشمیر کا مسئلہ حل ہو گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سمجھوتا اور تھر ایکسپریس بند کی ہیں، اگر کسی میں جرأت ہے تو چلا کر دکھائے۔
انہوں نے کہا کہ فضائی حدو د بند کرنا ان کا کام نہیں ہے اس کا سوال فردوس عاشق اعوان سے کیا جائے۔
وزیر ریلوے کا مزید کہنا ہے کہ ہم جنگ کے خواہش مند بھی نہیں ہیں، اگر جنگ ہوئی تو بھارت کو نیست و نابود کر دیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جھوٹا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سب ماسٹر پلان کے تحت ہو رہا ہے۔