• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بتائے بجٹ خسارہ 28 سال کی بلند ترین سطح پر کیوں گیا، مریم اورنگزیب

لاہور (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بتائے کہ ایک سال میں 7600 ارب کا تاریخی قرض لے کر بھی کاروبار، روزگار اور عوام کی روٹی اور دوا بند ہے، حکومت یہ بتائے کہ ایک سال میں حکومتی اخراجات میں 1100 ارب کدھر سے خرچ ہوا، حکومت بتائے کہ بجٹ خسارہ 28 سال کی بلند ترین سطح پر کیوں گیا؟کاروبار ہی تباہ ہو گیا تو کیسا روڈ میپ ، کون سی آسانیاں، حکومت یہ بتائے کہ ملکی تاریخ کے تیز ترین قرض لے کر بھی ترقی کی شرح آدھی اور مہنگائی تین گُنا کیسے ہو گئی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کے پانچ سال میں لئے ہوئے قرض سے ادائیگیاں ہوئیں۔ 11 ہزار میگاواٹ بجلی بنی، دس ہزار کلو میٹر کی سڑکیں اور موٹر ویز بنیں اور عوام کو ریلیف ملا۔

تازہ ترین