• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، گھریلو جھگڑے پر باپ کی فائرنگ سے بیٹی جاں بحق ‎

سکھر میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی پرفائرنگ کردی جس کی زد میں آکر ایک 4 سالہ بیٹی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئی۔

سکھر کے علاقے گرم گودی میں ندیم گوپانگ نامی شخص نے گھریلو جھگڑے پر طیش میں آکر اپنی بیوی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کی زد میں آکر 4 سالہ نادیہ موقع پرجاں بحق اور 7 سالہ شازیہ زخمی ہوگئی۔

واقعے کے بعد فوری بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا جسے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی بچی کو اسپتال منتقل کر دیا، جبکہ گرفتار ملزم سے واقعہ کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

تازہ ترین