• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر صورتحال، ملیحہ لودھی کا سلامتی کونسل کی صدر ،اعلیٰ عہدیداروں سے رابطہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نےسلامتی کونسل کی صدر ،اعلی ٰ عہدیداروں سے رابطہ کیا اور کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ،نوجوانوں کو اغواء ان پر تشدد کر رہاہے ،انہوں نے سلامتی کونسل کی صدر جوانا ورونیکا کومقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بحران سے آگاہ کیاہے ،انہوں نے عالمی ادارے کے انسانی امور کے دواعلی عہدیداروں کو مقبوضہ وادی میں گزشتہ 25 روز سےجاری فوجی محاصرے کے باعث لوگوں کی شدید مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔

تازہ ترین