• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے راولپنڈی ڈویژن میں 950ملازمین کی قرعہ اندازی سے بھرتی

راولپنڈی(نامہ نگار)پاکستان ریلوے راولپنڈی ڈویژن نے وفاقی حکومت کی ہدایت پر سکیل 1سے 5تک کے ملازمین کی بھرتی کا عمل قرعہ اندازی کے ذریعے مکمل کر لیا۔ پنڈی ڈویژن میں 1100آسامیوں پر نو سو پچاس کے قریب ملازمین کو بھرتی کر لیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی ہدایت کے مطابق قرعہ اندازی کا عمل کمپیوٹر کے بجائے مینوئل طریقے سے باکس میں پرچیاں ڈال کر کیا گیا اور پرچی اٹھانے والے ایک نابینا حافظ سے قرعہ اندازی کروائی گئی۔ قرعہ اندازی سے قبل تمام درخواست گزاروں کی لسٹ بورڈ پر آویزاں کی گئی اور ان کو قرعہ اندازی میں شامل کیا گیا۔ قرعہ اندازی کے بعد کامیاب امیدواروں کی فہرست ڈی ایس آفس راولپنڈی کے بورڈ پر آویزاں کر دی گئی۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سید منور شاہ نے قرعہ اندازی میں کامیاب امیدواروں کی فہرست منظوری کیلئے ہیڈکوارٹر بھجوا دی ا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے 31جولائی کو کمپیوٹر کے ذریعے قرعہ اندازی کی گئی تھی جسے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے معطل کر دیا تھا اور کہا تھا کہ قرعہ اندازی مینوئل طریقے سے کی جائے۔
تازہ ترین