• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ، مزید 58افراد ڈینگی میں مبتلا، تعداد708ہو گئی

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)راولپنڈی انتظامیہ کی لاپرواہی اور ناتجربہ کاری کے باعث ڈینگی نے شہریوں کا سکون چھین لیا ہے۔ہلاکتیں چھپانے اور وقت گزرنے کے بعد کی کارروائیوں کے باوجود ڈینگی مچھر قابو میں نہیں آرہا ہے۔ذرائع کا دعوی ہے کہ ستمبر کی دھوپوں میں صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق دوہزار سینٹری پٹرول کے علاوہ چار سو مزید عارضی سینٹری پٹرول بھرتی کرلئے گئےہیں۔سابقہ پوٹھوہار ٹائون جواب ضلع کونسل راولپنڈی میں شامل ہے کی صورتحال سب سے زیادہ خراب ہے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی جو ضلع کونسل اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ایڈمنسٹریٹر بھی ہیں ہلاکتوں کے بارے میں جواب نہیں دے پارہے جبکہ غیر سرکار ی ذرائع کا دعوی ہے کہ9 کے قریب افراد ڈینگی کے باعث انتقال کرچکےہیں۔نجی ہسپتالوں کے ڈیٹاکو سرکار ی اعدادوشمار میں شامل نہیں کیا جارہا ہے ۔ ادھرراولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 58 شہری ڈینگی بخار میں مبتلا پائے گئے ہیں ۔ جس کے بعد غیر سرکاری زرائع کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 708 ہوگئی۔
تازہ ترین