راولپنڈی کے ڈی ایچ کیو اسپتال کی ایمرجنسی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزم تحسین پولیس کی وردی میں اسپتال میں داخل ہوا اور فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔
ملزم کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی شناخت لارسب اور نوید کے نام سے ہوئی ہے۔ لارسب کلرسیداں سے علاج کرانے آیا تھا جبکہ نوید اس کا تیماردار تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق لارسب نے ملزم کے والد کے خلاف دو روز قبل مقدمہ درج کرایا تھا۔
فائرنگ اور قتل کے واقعے سے متعلق پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔