چارسدہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں اسمگلر کی بیوی ہلاک ہوگئی جبکہ پولیس نے اسمگلر اور اس کی بہن کو گرفتار کر لیا ہے۔
ڈی ایس پی چارسدہ بشیر یوسفزئی کے مطابق سردریاب چیک پوسٹ پر ایک کار کو رُکنے کا اشارہ کیا گیا، لیکن ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے تعاقب کیا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اجمل زخمی ہوگیا۔
پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں کار میں سوار اسمگلر کی بیوی روبینہ زخمی ہوگئی جو پشاور کے اسپتال میں دم توڑ گئی۔
پولیس نے ملزم لائق خان اور اس کی بہن لائبہ کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ کار سے 8 کلو ہیروئن اور 6 کلو چرس اور ایک کلو افیون برآمد کرلی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان چارسدہ کے راستے مردان منشیات اسمگل کررہے تھے۔