اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
او آئی سی کے سیکریٹری جنرل یوسف بن احمد العثیمین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ او آئی سی کو بھارتی یک طرفہ اقدام سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر شدید تحفظات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ او آئی سی اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تسلیم کرتی ہے۔
سیکریٹری جنرل او آئی سی نے مزید کہا کہ او آئی سی اجلاس کی قرار دادوں کے تحت مقبوضہ کشمیر کے لوگوں سے اظہارِ یک جہتی کرتی ہے۔
او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اور پابندیاں فوری ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا احترام کیا جائے۔